the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

ورنگل میں رائس ملرز کے پاس سے پکڑے جارہے راشن چاول ۔استفادہ کنندوں سے ڈیلر کی 15روپئے میں چاول کی خریدی ۔
20روپیوں سے رائز ملرز کو فروخت ،ری سائکلنگ کرنے کے بعد اس چاول کو 27روپئے سے ایف سی آئی کے حوالہ ،کئی مرتبہ ملز کو سیز کرنے کے بعد بھی دھاندلیاں جاری ۔سخت اقدامات کرنے مقامی افراد کی اپیل ۔
حالیہ دنوں سے ورنگل ضلع میں رائس ملرز پر غیر مجاز طور پر پی ڈی ایس چاول کی خریدی سے متعلق پکی اطلاع پر ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ ،محکمہ سیول سپلائیز کے آفیسرس کی جانب سے دھاوا کئے جانے پر ایک کے بعد دیگرے ملرز کی دھاندلیاں منظر عام پر آرہی ہیں ۔حکومت سیول سپلائی محکمہ کے ذریعہ ایک روپئے کو ایک کلو چاول سربراہ کررہی ہے دیہی علاقوں کے استفادہ کنند گان ،راشن ڈیلرس کے پاس دلالوں نے فی کلو چاول کو 15روپئے ادا کرتے ہوئے پی ڈی ایس چاول کی خریدی کررہے ہیں ۔اس طرح سے خریدے گئے چاول کو غیر مجاز طور پر متعلقہ ملز کو منتقل کیا جارہا ہے ۔چاول فی کلو یہاں پر 18سے 20روپئے فروخت کیا جارہا ہے ۔اور ملرز اس چاول کو ’ری سائیکلنگ‘ کرنے کے بعد 27روپئے فی کلو کے حساب سے ایف سی آئی کومنتقل کیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ کسانوں سے دھان حاصل کرتے ہوئے اس حاصل ہونے والے چاول کو ایف سی آئی کو بھیجا جاتا ہے ۔لیکن چند ٹرینڈنگ لائنسنس کنندگان اس طرح کے غیر مجاز طور پر کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں ۔رات کے اوقات کار میں ملز



کو چاول کی منتقلی کے دوران مقامی عہدیداروں کے علم میں لانے پر وقفہ قفہ سے دھاوے کئے جارہے ہیں اور ان کی دھاندلیاں منظر عام آرہی ہیں ۔کاروباری افراد راشن چاول کے دھندوں کو فروغ دے رہے ہیں ۔راشن ڈیلرس غلط راستے اختیار کرتے ہوئے کاروباری افراد کو فروخت کرتے ہوئے روپیہ بنارہے ہیں ۔اس کے علاوہ راشن شاپس سے چاول حاصل کرنے والے استفادہ کنندگان کے مکان جاکر ان کو روپیوں کا لالچ بتاتے ہوئے ان کے چاول بھی حاصل کررہے ہیں ۔اور رات کے اوقات میں حاصل کئے چاول کو ویاں میں لوڈ کرکے شہر کو منتقل کیا جارہا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ عہدیدار بھی کچھ رقم دینے پر اس قسم کے دھندوں کو نظر انداز کررہے ہیں ۔اس ضمن میں حال ہی میں چٹیا ل منڈل سے تعلق رکھنے والا ایک ڈیلر چاول کی غیر مجاز کی منتقلی پر ریونیو ،سیول سپلائز کے عہدیداروں نے راشن شاپ سیز کرتے ہوئے تحقیقات کیا گیا ۔بعدازاں اس ڈیلر پر دباؤ ڈالتے ہوئے اس شاپ کی ذمہ داری دوسرے ڈیلر کو سونپی گئی ۔اسی طرح تمالا پورم میں ایک ڈیلر کی جانب سے چاول کی منتقلی پر مقامی افرادنے ریونیو عہدیداروں کو اطلاع دینے پر بھی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے بلکہ اس ڈیلر کا ساتھ دیتے ہوئے اسی رات کو دوسرے ڈیلر سے چاول منگواکر متاثرہ ڈیلر شاپ میں ڈالے گئے ۔اس سلسلے میں مختلف گاؤں کے افراد کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایس چاول کی غیر مجاز کرنے والے کاروباری افراد پر سخت اقدامات کیئے جائیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.